کراچی (پی این آئی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاق میں وزارتیں چھوڑنے کا اشارہ دے دیا ہے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرین سے کیے گئے وعدے پورے نہ کرنے کی صورت میں وفاق میں وزارتیں چھوڑنے کا اشارہ دیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ افسوس ہے وفاقی حکومت نے جو مالی مدد کا وعدہ کیا تھا وہ پوا نہیں کیا جا سکا، وعدے پورے نہیں کیے تو ہمارے لیے مشکل ہو گا کہ اپنی وزارتیں برقرار رکھیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قدرتی آفت کی وجہ سے زراعت اور معیشت کو نقصان ہوا، وفاقی حکومت کی جانب سے سوتیلا جیسا سلوک کیا جارہا تھا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو زرعی معیشت کےلیے سپورٹ کرنا چاہیے تھا، ہاری کی مدد نہیں کریں گے تو ملک کیسے زرعی ملک رہے گا؟۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں