وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

اسلام آباد (پی این آئی )وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کر کے دو طرفہ باہمی مفاد کے وسیع تر امور پر تبادلہ خیال کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کانفرنس میں شرکت کے لیے امیر قطر کی درخواست پر قطر پہنچے ہیں۔امیر قطر نے پاکستان اور قطر کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور پاکستان کی ترقی میں قطر کا بھرپور تعاون اور حمایت جاری رکھنےکا اعادہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close