میرا توشہ خانہ کیس کہاں سنا جائے ؟ عمران خان نے بڑا مطالبہ کر دیا

لاہور (پی این آئی )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ میں اللہ کے سوا کسی کے آگے نہیں جھکا اور نہ کارکنوں کو جھکنے دوں گا، میرا توشہ خانہ کیس ٹی وی پر سنا جائے، میں سابق وزیراعظم ہوں اور مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوچکا ہے، میری جان کو خطرہ ہے، میرے وکیل چیف جسٹس کو خط لکھیں گے، عدالتوں میں میرے چکر لگوا رہے ہیں، مجھےراستے سے ہٹانا چاہتے ہیں،کوئی سکیورٹی نہیں ہے، مزاحیہ کیسز پر بلایا جا رہا ہے، چیف جسٹس کو لکھوں گا کہ

کون ذمہ دار ہے، بار بار مجھے جعلی کیس میں بلا رہے ہیں۔لاہور زمان پارک میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اللہ کے سوا کسی کے آگے نہیں جھکا اور نہ اپنی کارکناکنوں کو جھکنے دوں گا، کارکنوں ںے جس طرح جیل بھرو تحریک میں شرکت کی، 26 سال کی تحریک میں آج جو کارکنوں کا جذبہ دیکھا اس پر اللہ کا شکر ادا کیا، جنون کو ایک قوم بنتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔علاوہ ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان نے

موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو نیب کی جانب سے 8 ارب روپے کی منی لانڈرنگ اور ایف آئی اے کی جانب سے مزید 16 ارب روپے کی کرپشن کے الزام میں سزا سنائی جانے والی تھی جب انہیں جنرل باجوہ نے بچایا جو نیب کے مقدمات کی سماعت ملتوی کرتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کے خلاف کیسز چل رہے تھے جب انہیں وزیراعظم بنادیا گیا ، اس کے بعد اس نے ان اداروں کے سربراہوں کا انتخاب کیا جو ان کے کیسز کی تحقیقات کر رہے ہیں ،

پہلے ایف آئی اے اور اب نیب ، صرف اپنے خلاف 16 ارب روپے کی کرپشن اور 8 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے مقدمات میں اپنا نام مستقل طور پر کلیئر کروانے کے لیے ، اس طرح ایک ملک بننا ری پبلک بن جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں