عمران خان کی گرفتاری کی کوئی بھی کوشش کی گئی تو پھر کیا ہو گا ؟ تحریک انصاف نے خبر دار کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی )تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ عمران خان کی گرفتاری کی کوئی بھی کوشش حالات کو شدید خراب کر دےگی، حکومت عمران خان پر ایک اور قاتلانہ حملہ کرانا چاہتی ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میں اس نااہل اور پاکستان دشمن حکومت کو خبردار کرنا چاہ رہا ہوں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مزید بحران میں نہ دھکیلیں اور ہوش سےکام لیں۔

زمان پارک میں میڈیا سےگفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کسی انسان کے لیے ممکن نہیں کہ وہ روز اتنے مقدمات میں پیش ہو، ان حکمرانوں نے ملک اور معیشت کو ڈبو دیا ہے، ان حکمرانوں کا واحد مقصد ملک میں فسادات کرنا ہے تا کہ انتخابات ملتوی ہو جائیں، عمران خان کی گرفتاری کا مقصد صرف ملک کے حالات خراب کرنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close