پنجاب، خیبرپختونخوا الیکشن، حکمران اتحاد کے اندر بھی آوازیں اٹھنے لگیں

ملتان (پی این آئی) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کے لیے آوازیں حکمران اتحاد کے اندر سے بھی اٹھنی شروع ہو گئی ہیں۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما علی موسیٰ گیلانی کا کہنا ہےکہ الیکشن سے متعلق حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کی پابند ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ‘نیا پاکستان’ میں گفتگو کرتے ہوئے علی موسیٰ گیلانی کا کہنا تھا کہ صدر عارف علوی نے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے اور ہم الیکشن مہم میں ہیں۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کا کہنا تھا کہ ہمارے خدشات ہیں جن سے وہ عوام کو آگاہ بھی کر رہے ہیں کہ مردم شماری کے بعد مسائل ہوسکتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close