پنجاب میں انتخابی مہم کا آغاز، عمران خان نے نیا مطالبہ کر دیا

لاہور(پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ملک بھر میں عام انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ دو صوبوں کی بجائے پورے ملک میں عام انتخابات کرائے جائیں، سیاسی استحکام کیلئے الیکشن ضروری ہیں، نئی حکومت کے آنے سے معاشی استحکام آجائے گا۔

انہوں نے انتخابی مہم کے سلسلے میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاف وشفاف الیکشن نہیں ہونگے تو ملک دلدل میں پھنس جائے گا، کہاتھا کہ حکومت کے گرنے سے ملک میں عدم استحکام آئے گا، کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں مہنگائی آئی، قیمتیں اوپر گئیں، ملکی مسائل کا واحد حل صاف وشفاف الیکشن ہیں، جب ہمارے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا تو ہم نے تسلیم کیا، سازش کے تحت ہماری حکومت کو گرایا گیا، جب ہماری حکومت گرائی گئی تو لاکھوں لوگ سڑکوں پر آگئے، پی ڈی ایم اور ان کے سہولت کار الیکشن کرانے سے ڈر گئے، ان لوگوں کو 30 سال سے جانتا ہوں یہ معیشت نہیں سنبھال سکیں گے، میرے خلاف 74ایف آئی آر درج کی گئی، میں طوطے کی باربار کہتا رہا کہ الیکشن کراو، جنرل مشرف کے دور میں جیل گیا مگر ایسی سختی نہیں دیکھی، الیکشن کرانے کا مطالبہ ماننے کی بجائے ہمارے کارکنوں پر سختیاں کی گئیں۔عمران خان نے کہا کہ ہمارے خلاف 3 لانگ مارچ ہوئے بتائیں کتنی ایف آئی آر درج ہوئیں؟ ہمارے لوگوں کو کہا گیا ن لیگ میں جاؤ مجھ پر کاٹا لگایا گیا، ایک منصوبے کے تحت مجھے قتل کرنے کی کوشش کی گئی، مجھ پر حملے سے 2 ماہ پہلے بتادیا تھا کہ یہ مجھے جان سے مارنا چاہتے ہیں، طاقتور لوگوں نے منصوبہ بندی کرکے مجھے قتل کرنے کی کوشش کی، پوری کوشش کی اپنی حکومتیں تحلیل کیں کہ ملک میں نئے الیکشن ہوں، جب سازش ہورہی تھی تو سابق آرمی چیف کو بتایا تھا، الیکشن کمیشن بھی ان کے ساتھ ملا ہوا ہے، جیل بھرو تحریک میں کارکنان کے ساتھ مجرموں والا سلوک کیا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ آج ملک میں تاریخ کی بدترین مہنگائی ہے، انہوں نے حکومت میں آکر اپنے 1100ارب روپے کے کیسز معاف کروائے، آئین کہتا ہےکہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 روزمیں انتخابات کرائیں، ہمارے دور میں نیب نے 480 ارب روپے ریکور کیے، سپریم کورٹ نے آئین کی حفاظت کی، ان لوگوں نے ہمارے خلاف دو مہنگائی مارچ کیے تھے، گھروں میں مہنگائی کے باعث خواتین پریشان ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close