اسلام آباد (پی این آئی)وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین کے بینک آئی سی بی سی نے ایک ارب تیس کروڑ ڈالر قرض کو رول اوور کر دیا ہے جس کی پاکستان نے حالیہ مہینوں میں آئی سی بی سی کو ادائیگی کی تھی۔ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ اس سہولت کے تحت پاکستان کو تین اقساط میں رقم ملے گی جس میں سے 50 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط سٹیٹ بینک آف پاکستان کو وصول ہو چکی ہے۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ اس سے زرمبادلہ کے قومی ذخائر میں اضافہ ہو گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں