پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات، مجوزہ تاریخیں سامنے آ گئیں، تفصیل جانیئے

اسلام آباد (پی این آئی) معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے انتخابی عمل کا آغاز کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ الیکشن کمیشن پنجاب اور کے پی میں انتخابات کرانے کیلئے اپریل کے آخری ہفتے یا پھر مئی 2023 میں کوئی تاریخ دے گا۔ اس حوالے سے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن کی رائے بہت واضح تھی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرنا ہوگا اور صدر مملکت کو پنجاب میں تاریخ بتانا ہوگی جب کہ کے پی میں الیکشن کیلئے گورنر سے مشاورت کرنا ہو گی۔۔۔۔

تا ہم یہ بات واضح ہے کہ انتخابات اسمبلیوں کی تحلیل کے 90؍ دن میں ممکن نہیں ہوں گے جب کہ صدر مملکت اور گورنر کے پی کی جانب سے تاریخ کا اعلان ہونے کے 54؍ دن میں بھی نہیں ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر کمیشن رمضان اور عید کے بعد تاریخ کی تجویز پیش کرسکتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ تاریخ کے آپشنز اپریل کے آخری ہفتے یا مئی کے اوائل میں ہوں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close