پرویز الہٰی کے دست راست محمد خان بھٹی کو گرفتار کر لیا گیا، الزامات کیا ہیں؟

کوئٹہ (پی این آئی) سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے دست راست محمد خان بھٹی کو بلوچستان سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔۔۔کوئٹہ پولیس نے محمد خان بھٹی کو گرفتار کیا۔۔۔ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے محمد خان بھٹی کو کوئٹہ پولیس سےاینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر لاہور لانے کے لیے چار رکنی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔۔۔سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے دست راست محمد خان بھٹی کے خلاف اینٹی کرپشن میں 80 کروڑ روپے کی کرپشن کا مقدمہ درج ہے۔۔

۔محمد خان بھٹی کے خلاف تقرر و تبادلوں میں رشوت اور ترقیاتی منصوبوں میں بھاری کمیشن وصول کرنے کا الزام ہے۔۔۔اینٹیکرپشن نے محمد خان بھٹی کے خلاف درج مقدمہ میں سی اینڈ ڈبلیو کے ایکسئن رانا اقبال کو پہلے ہی گرفتار کررکھا ہے۔۔ گرفتار ملزم رانا اقبال محمد خان بھٹی کے خلاف عدالت میں اعترافی بیان بھی ریکارڈ کروا چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close