یہ حرام کے پیسوں سے سازش کے ذریعے اقتدار میں آتے ہیں، عمران خان کے سیاسی مخالفین پر تابڑ توڑ حملے

لاہور(آئی این پی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے 24ارب روپے کے نیب، ایف آئی اے میں کیس تھے جو معاف کرا لیے گئے،ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آج قوم کی طرف سے عدلیہ کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں، 26سال پہلے انصاف کی تحریک کا سفر شروع کیا تھا، انصاف کا مطلب سب قانون کی نظر میں برابر ہیں، جن ملکوں میں غربت ہے وہاں امیر اور غریب کیلئے الگ الگ قانون ہے، سپریم کورٹ نے پاکستان کے آئین اور قانون کو اپ ہولڈ کیا،

عمران خان نے کہا کہ مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کاش ایسا پہلے ہو جاتا تو ملک خوشحال ہوتا، پاکستان قرضے لیکر گزارہ کر رہا ہے دنیا عزت نہیں کر رہی، قانون اور انصاف خوشحالی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں، نیلسن مینڈیلا نے کہا تھا اگر انصاف ہوگا تو ملک میں غربت ختم ہو جائے گی، پاکستان میں بہت بڑا مافیا بیٹھا ہوا ہے،چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ مافیا نے پاکستان میں ہر قسم کی قانون کی خلاف ورزی کی، یہ الیکشن نہیں آکشن کے ذریعے اقتدار میں آتے ہیں، یہ حرام کے پیسوں سے سازش کے ذریعے اقتدار میں آتے ہیں، انہوں نے اندرونی سازش کر کے باہر کے لوگوں کو ساتھ ملانے کی کوشش کی، حکومت نے قانون بدل کر اپنے 1100ارب کے کیسز معاف کرائے، یہ الیکشن سے ڈرتے ہیں،سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آئین میں واضح ہے 90دن کے اندر الیکشن ہونے ہیں، ہم نے اپنی دو اسمبلیوں کو قربان کیا، انہوں نے گورنرز کو ساتھ ملا کر کوشش کی الیکشن نہ ہو، قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے، یقین دلاتا ہوں آج 1989اور 1998نہیں ہے، مسلم لیگ (ن)نے پیسے دے کر کوئٹہ بینچ خریدا تھا، (ن)لیگ نے عدلیہ کو تقسیم کیا،انہوں نے کہا کہ وزیر قانون کا بیان شرمناک ہے آج پھر عدلیہ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی، مسلم لیگ (ن)والے ججز کو فون کر کے سزائیں دلواتے تھے، ان کو دیانت دارعدلیہ کبھی بھی پسند نہیں، آج فیصلہ آگیا لیکن پھر بھی فضا بنی ہوئی ہے کہ الیکشن نہیں ہوں گے، شریف مافیا نے پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کوئی گنجائش نہیں رہ جاتی،چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ سپریم کورٹ کو یقین دلاتا ہوں ہم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم چاہتے ہیں کوئی چیز غیر آئینی نہ ہو، آج پاکستان کے نوجوانوں میں شعور آ چکا ہے، انہوں نے جب چیف جسٹس کو بھگایا تھا تب سب چپ کر کے بیٹھ گئے تھے آج پاکستان بدل چکا ہے، تمام پول کے مطابق قوم تحریک انصاف کے ساتھ ہے، آج سوشل میڈیا کا دور ہے، سب کچھ ایکسپوز ہو جاتا ہے، عمران خان نے کہا کہ آج کے فیصلے کے بعد جیل بھرو تحریک ختم کر رہے ہیں، ہفتے کو مغرب کے بعد انتخابی مہم شروع کر رہے ہیں، کارکن ہرڈسٹرکٹ میں کارنر میٹنگز کریں گے، میں خطاب کروں گا، جس دلدل میں پھنس گئے ہیں نکالنے کا طریقہ بتاں گا، موجودہ حکومت نے معیشت کو جدھر پہنچا دیا ان کے پاس قرضوں کے علاوہ کوئی روڈ میپ نہیں،عمران خان نے کہا کہ موڈیز نے بھی پاکستان کی ریٹنگ کو مزید نیچے گرا دیا ہے، حکومت نے پاکستان کو بند گلی میں پہنچا دیا، ہفتے کو آئندہ کا لائحہ عمل دوں گا، گزشتہ 10ماہ سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں، انہوں نے ہمیں کرش کرنے کی کوشش کی، ایسی انتقامی کارروائیاں پہلے کبھی نہیں ہوئیں، تحریک انصاف کے خلاف ہر قسم کے کیسز بنائے گئے،انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی، شہباز گل پر تشدد کبھی نہیں بھولوں گا، ارشد شریف کی درد ناک کہانی ہے، سینئر صحافی ایاز میر کو ذلیل کرنے کی کوشش کی گئی، گولیاں لگنے کے بعد پہلی دفعہ اسلام آباد گیا، لوگوں کے جنون کو دیکھ کر مزید دہشت گردی کے کیسز بنا دیئے گئے، مجھ پر 74کیسز ہو چکے ہیں، پاکستان میں آج تک دہشت گردی کے قانون کا اس طرح غلط استعمال نہیں ہوا، عمران خان نے کہا کہ مریم نواز نے پلان کر کے نیب کے باہر پتھرا ئوکیا تھا کوئی دہشت گردی کا مقدمہ درج نہیں ہوا تھا، الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج ہوا اور میں گھر پر تھا اور میرے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا، نگران حکومت میں ہمارے دشمنوں کو بٹھایا گیا، اس سے زیادہ جانبدار الیکشن کمیشن پہلے نہیں آیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کا توشہ خانہ کے حوالے سے 70سال سے قانون ہے، کوئی تحفہ ملے تو وہ توشہ خانہ میں جاتا ہے، توشہ خانہ میں پیسے دے کر گفٹ رکھ سکتے ہیں، چیلنج کرتا ہوں جس دن کیس عدالت جائے گا فارغ ہو جائے گا، نواز شریف، زرداری نے چوری کر کے توشہ خانہ سے گاڑیاں لیں ان پر کوئی کیس نہیں، پہلے فارن فنڈنگ کا الزام لگایا گیا، فارن فنڈنگ نکلی نہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں