اسلام آباد (پی این آئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو گرفتار کر کے 7 مارچ کو پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ گزشتہ روز عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے اور آج اس کیس سے متعلق تفصیلی حکم جاری کر دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کا تفصیلی حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان توشہ خانہ کیس میں متعدد بار عدالتی پیشی پر غیر حاضر رہے،
وہ آخری سماعت کے عدالتی اوقات کے اندر پیش نہیں ہوئے حالانکہ وہ ضلعی کچہری سے چند منٹوں کی دوری پر تھے۔ تفصیلی حکم میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی درخواست قابلِ قبول نہیں، مسترد کی جاتی ہے، اُن کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے جائیں اور عمران خان کو گرفتار کر کے 7 مارچ کو عدالت میں پیش کیا جائے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں