ممنوعہ فنڈنگ کیس، عدالت نے عمران خان کی درخواست پر تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (پی این آئی)سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عدالت پیش ہو گئے، عدالت نے ان کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ضمانت منظور کر لی۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عمران خان بینکنگ کورٹ پیش ہوئے تو کمرہ عدالت کھچا کھچ بھر گیا۔ سابق وزیراعظم کے ساتھ کارکنان کی بڑی تعداد جوڈیشل کمپلیکس داخل ہوئی تھی،

ایک موقع پر دھکم پیل کے دوران جوڈیشل کپلیکس کا دروازہ بھی ٹوٹ گیا۔ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت شروع ہوئی تو دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔عدالتی وقفہ ختم ہوا تو عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی ضمانت منظو رکر لی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close