اٹلی سے اچھی خبر آ گئی، ڈوبنے والی کشتی میں سوار پاکستانیوں کی اکثریت زندہ ہے، کتنے لاپتہ ہیں؟ جانیئے

اسلام آباد (پی این آئی ) لیبیا سے کشتی پر اٹلی جانے والے پاکستانیوں سمیت تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے حوالے سے اچھی خبر آ ئی ہے جس کے حوالے سے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اٹلی میں پاکستان کے سفارتخانے کے ایک سینیئر افسر نے کشتی ڈوبنے کے حادثے میںکل 20 پاکستانی سوار تھے جن میں سے زندہ بچ جانے والے 16 پاکستانیوںسے ملاقات ہو گئی ہے اور وہ بہتر حالت میں نظر آرہے تھے۔

دفتر خارجہ کا ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ حادثے میں زندہ بچ جانے والے پاکستانی شہریوں نے سفارتخانے کے سینیئر افسر کو بتایا کہ کشتی میں 20 پاکستانی سوار تھے۔دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی سفارتخانہ اطالوی حکام سے لاپتہ پاکستانیوں کے حوالے سے حقائق معلوم کر رہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close