اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد پولیس نے سینئر تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو ان کے گھر سے گرفتار کرلیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امجد شعیب کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔ پولیس حکام کے مطابق انہیں عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔ یہ بات اہم ہے کہ امجد شعیب پر یہ مقدمہ ان کے ٹی وی انٹرویو کی بنیاد پر بنایا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق مقدمہ مجسٹریٹ اویس خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ امجد شعیب نے عوام میں اشتعال پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں