بارکھان، رکھنی بازار میں دھماکہ، شہادتیں، درجنوں افراد زخمی

اسلام آباد (پی این آئی )بلوچستان کے علاقے بارکھان میں ہونے والے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق دھماکہ بارکھان کے علاقے رکھنی بازار میں ہوا جہاں لوگوں کی کافی تعداد موجود تھی، دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،

پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کر دی اور شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے۔بتایا گیا ہے کہ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ آواز دور دور تک سنی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close