مشکل معاشی صورتحال، دفاعی بجٹ میں بڑی کمی کا فیصلہ

اسلام آباد( پی این آئی ) ملکی معاشی صورتحال کے پیش نظر دفاعی بجٹ میں کمی سے متعلق بڑے فیصلے کیے گئے ہیں۔راشن اور کھانے پینے کی اشیاء کے اخراجات میں کمی سے 20 ارب روپے سے زائد کی بچت ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق معیشت میں بہتری کے لیے ہر قسم کے اخراجات میں کمی فوری نافذالعمل کر دی گئی۔پٹرولیم مصنوعات کی مد میں 35 فیصد تک کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فوج کے یوٹیلٹی بلز کے اخراجات میں 35 سے 40 فیصد تک کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اشیائے ضروریہ کے اخراجات میں کمی سے بیس ارب سے زائد کی بچت ہوگی۔فوج میں ہر قسم کی نان آپریشنل خریداری پر پابندی عائد کردی گئی۔ٹریننگ کے لیے جدید ٹیکنالوجی،سمولیٹر ٹریننگ اور آن لائن میٹنگ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close