لاہور (پی این آئی) لاہور میں پی ٹی آئی رہنماڈاکٹر یاسمین راشد نےعمران خان کی زندگی کے حوالے سے رانا ثنااللہ پر خوفناک الزام عائد کر دیا ہے۔۔۔۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےپی ٹی آئی کی سینئر رہنماڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملےکی تحقیقات صحیح نہیں ہو رہیں کیونکہ شہباز شریف، رانا ثنا اللہ اور ڈرٹی ہیری تحقیقات نہیں ہونے دے رہے،قاتلانہ حملےکے شواہد کو ضائع کرنےکی کوشش کی گئ ہے۔۔
۔ڈاکٹریاسمین راشد نے الزام عائد کیا کہ عمران خان پر حملے میں وفاقی اور نگران حکومت ملوث ہے، پنجاب کی نگران حکومت ن لیگ کے گھر کی باندی ہے ، سب سے مقبول لیڈر کو قتل کرانےکی کوشش کی جارہی ہے اور رانا ثنااللہ عمران خان کو قتل کرانا چاہتے ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی نئی جے آئی ٹی پر ہمیں اعتراض ہے، صوبائی حکومت نے جےآئی ٹی بنائی تو وفاقی حکومت نے کیوں مداخلت کی؟ نئی جےآئی ٹی میں وہ چار افسر ہیں جنہوں نے ثبوت ضائع کرنےکی کوشش کی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں