جیل بھرو تحریک، پی ٹی آئی رہنما اور کارکن آج کس شہر میں گرفتاریاں دیں گے؟

پشاور (پی این آئی) پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کے دوسرے روز آج پشاور سے رہنما اور کارکن گرفتاریاں دیں گے۔ پی ٹی آئی قیادت نے پشاور کے کارکنوں کو 11 بجے گلبہار پولیس سٹیشن پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔اس حوالے سے پی ٹی آئی کے صدر پشاور ریجن اور سابق صوبائی وزیر عاطف خان نے میڈیا کو بتایا کہ پی ٹی آئی رہنما اور کارکن گلبہار پولیس سٹیشن کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کریں گے اور سب سے پہلے پی ٹی آئی کے رہنما گرفتاری پیش کریں گے۔

عاطف خان کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن کرنے والے تمام کارکنوں کو بلایا گیا ہے۔ ہم اس حکومت کو دکھائیں گے کہ ہم جیل سے نہیں ڈرتے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں پانچ قائدین اور 200 سے زائد کارکنان گرفتاریاں دے رہے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close