شہباز حکومت کو بڑا دھچکا، اہم ترین شخصیت نے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی) نیب کے چیئرمین آفتاب سلطان نے استعفیٰ دے کر شہباز حکومت کو بڑا دھچکا لگا دیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے ملاقات کی اور اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہبازِ شریف نے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ عمران حکومت کے خاتمے کے بعد انٹیلی جنس بیورو کے سابق ڈائریکٹر جنرل آفتاب سلطان کو 21 جولائی 2022ء کو چیئرمین نیب لگا گیا تھا۔

یہ بات اہم ہے کہ آفتاب سلطان کا تعلق پولیس سروس سے تھا، وہ پولیس میں اعلیٰ عہدوں سمیت آئی بی کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں۔ چند روز سے یہ اطلاعات تھیں کہ اپنی زمہ داریوں کی ادائیگی میں رکاوٹ ڈالے جانے کی شکایت کرتے ہوئے آفتاب سلطان نے استعفیٰ کا اشارہ دیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close