لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ کے نوٹس کی تعمیل کرتے ہوئے آج شام 5 بجے پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی سینئر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگر اس دوران عمران خان کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار وہ لوگ ہوں گے جن کی نشاندہی پہلے کی جا چکی ہے۔اس سے پہلے آج دوپہر کولاہور ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت کی درخواست اور وکالت نامے پر دستخط میں فرق کی وضاحت کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 5 بجے پیش ہونےکا آخری موقع دے دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے حفاظتی ضمانت کی درخواست اور وکالت نامے پر دستخط میں فرق کی وضاحت کے لیے عمران خان کو آج 2 بجے طلب کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں