لاہور (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان آج لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔ تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ عمران خان آج لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔ پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق عمران خان کی سیکیورٹی کلیئرنس کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے بھی رجوع کرلیا گیا ہے اور اس سلسلے میں انتظامی جج عابد عزیز شیخ کو درخواست دی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ انتظامی جج کو دی جانے والی درخواست میں مؤقف دیا گیا کہ عمران خان کی زندگی کو لاحق خطرات کے پیش نظر پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کلیئرنس کروائی جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے حفاظتی ضمانت کی درخواست پر مختلف دستخط کی وضاحت کے لیے عمران خان کو آج دوپہر دو بجے تک پیش ہونے کی مہلت دے رکھی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں