عمران خان کے قتل کی سازش کا زرداری پر الزام، شیخ رشید پر فرد جرم عائدکرنےکی تاریخ مقررکر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد کےڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے آصف علی زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام کےکیس میںسابق وزیر داخلہ شیخ رشید پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 2 مارچ کی تاریخ مقرر کردی ہے۔۔۔آج اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں شیخ رشید کی جانب سے آصف علی زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام کےکیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نےکی۔۔۔

معززعدالت نے شیخ رشید پر فرد جرم عائد کرنےکے لیے 2 مارچ کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے انہیں 2 مارچ کو عدالت کے سامنے حاضری یقینی بنانےکا حکم دے دیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close