عمران خان حملہ کیس میں نامزد ملزم کی ضمانت منظور

اسلام آباد (پی این آئی )انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان پر حملے کے کیس میں نامزد ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج نے عمران خان حملہ کیس میں نامزد ملزم احسن نذیر کی درخواست ضمانت پر محفوط کیا گیا فیصلہ سنایا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق عدالت نے ملزم احسن نذیر کی 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مقدمے میں گرفتار ملزم وقاص کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

عمران خان حملہ کیس میں نامزد ملزم احسن نذیر (ن) لیگ کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات مدثر نذیر کا بھائی ہے۔پولیس نے ملزم احسن نذیر کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کرنے کے بعد گرفتار کیا تھا جس میں ملزم نے لکھا تھا کہ آج کچھ بڑا ہونے والا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close