جنرل باجوہ نے حلف کی خلاف ورزی کی، انکوائری کرائیں، عمران خان نے صدر عارف علوی کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے خلاف فوری تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے صدر مملکت عارف علوی کے نام خط میں جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے خلاف حلف کی خلاف ورزی پر فوری تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔عمران خان کی طرف سے لکھے جاتے والے خط کے مطابق جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کی جانب سے حلف کی خلاف ورزیوں کی تفصیلات بھی صدر مملکت کو ارسال کر دی گئیں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے اپنے خط میں کہا ہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران عوامی سطح پر نہایت ہوشربا انکشافات ہوئے ہیں جن سے واضح ہوتا ہے کہ جنرل باجوہ اپنے حلف کی صریح خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔
خط کے مطابق جنرل باجوہ نے جاوید چوہدری کے روبرو اعتراف کیا کہ ہم عمران خان کو ملک کے لیے خطرہ سمجھتے تھے۔ عمران خان کے مطابق جنرل باجوہ نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ’ہمارے خیال میں اگر عمران خان اقتدار میں رہے تو ملک کو نقصان ہو گا۔ ان کی جانب سے ہم کے لفظ کا استعمال تحقیق طلب ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے خط میں کہا کہ تحقیق کی جائے کہ جنرل باجوہ کی جانب سے استعمال کیے گئے اس ’ہم‘ سے کیا مراد ہے؟ خط کے مطابق جنرل باجوہ کو یہ اختیار کس نے دیا کہ وہ منتخب وزیراعظم کے اقتدار میں رہنے کے باعث ملک کے لیے خطرناک ہونے کے حوالے سے فیصلہ کریں؟؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close