عمران خان کو اسٹریچر پر لائیں یا وہیل چیئر پر، لاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی سماعت

لاہور (پی این آئی) لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست پر سماعت اب سے کچھ دیر بعد ہو گی۔ عمران خان کے وکیل کمرۂ عدالت میں پہنچ گئے ہیں۔اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی تھی جس میں عمران خان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان چل بھی نہیں سکتے۔عدالت نے کہا کہ چلنے کو کس نے کہا ہے؟

پولیس بھیج کر بلوا لیتے ہیں، قانون کے تحت حفاظتی ضمانت کے لیے ملزم کی عدالت میں پیشی لازمی ہے، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے عمران خان کی ان کے پیش ہوئے بغیر حفاظتی ضمانت دینے سے انکار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ عمران کو اسٹریچر پر لائیں یا ایمبولینس میں، پیشی کے بغیر حفاظتی ضمانت نہیں ملے گی۔
عدالتِ عالیہ نے سماعت آج صبح تک ملتوی کر دی تھی۔ اب سے کچھ دیر سماعت شروع ہو گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close