عدالت نے شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی تھانہ مری میں درج مقدمے میں ضمانت منظورکرلی گئی۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شیخ رشید کی جانب سے تھانہ مری میں درج مقدمے میں درخواست ضمانت بعدازگرفتاری دائر کی گئی تھی، جوڈیشل مجسٹریٹ محمد ذیشان نے درخواست پر سماعت کی تھی، وکلا کی جانب سے دلائل دینے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا،عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شیخ رشید احمد کی ضمانت منظور کرلی ،

عدالت نے 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close