لاہور (پی این آئی) پنجاب اسمبلی کے 90 دن میں انتخابات کرانے کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن پنجاب اسمبلی کے لیے فوری الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے اور گورنر سے مشاورت کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرے۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یقینی بنایا جائے کہ آئین میں دی گئی 90 دن کی مدت سے تجاوز نہ ہو، یہ کہاجاسکتا ہے کہ آئین میں الیکشن کمیشن کو انتخابات کرانے کا اختیار ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن کی جنرل الیکشن کی تاریخ دینے کی ذمہ داری پینمبرا کے تحت آئین اور الیکشن قوانین کے مطابق ہے۔ آرٹیکل 224 ٹو میں یہ نہیں لکھا کہ اگر اسمبلی خود تحلیل ہوجائے تو تاریخ دینے کا اختیار کسے ہے، اسی لیے الیکشن کمیشن کے اختیارات کو دیکھنا ہوگا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ آرٹیکل 218 تھری کے تحت الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، آرٹیکل 219 ڈی کے تحت قومی و صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کرانے کا چارج الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کسی فریق نے انکار نہیں کیا کہ آئین میں الیکشن کرانے کی مدت 90 دن ہے، اختلاف الیکشن کی تاریخ دینے پر ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں