ترکیہ میں شدید زلزلہ، بڑے جانی و مالی نقصان کا اندیشہ، امدادی کارروائیاں جاری

استنبول (پی این آئی) برادر اسلامی ملک ترکیہ میں پیر کی صبح شدید زلزلہ آنے کی اطلاعات ہیں جس کے نتیجے میں کم سے کم 10 افراد کے ہلاک ہونے کی خبریں ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کے خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ترک حکام نے بتایا ہے کہ زلزلے کے زیادہ جھٹکے ملک کے جنوبی حصے میں محسوس کیے گئے۔ اس حوالے سے جرمن ادارے کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7 اعشاریہ 8 تھی.

یو ایس جی ایس کے مطابق زلزلہ صبح 4 بج کر 17 منٹ پر آیا جس کی گہرائی تقریباً 14 کلومیٹر تھی۔ رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان اور لبنان میں بھی محسوس کیے گئے۔ ترکیہ کی ڈیزاسٹر مینیجمنٹ ایجنسی کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 7 اعشاریہ 4 تھی جبکہ یو ایس جی ایس نے یہ بھی بتایا ہے کہ کچھ جھٹکے 15 منٹ بعد بھی محسوس کیے جن کی شدت 6 اعشاریہ 7 تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close