پرویز الہٰی کے گھر پر پولیس کا چھاپہ، کس کو گرفتار کر لیا؟

گجرات (پی این آئی) پنجاب پولیس نے گجرات میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اہلکار سیڑھیاں لگا کر کنجاڑی ہاؤس میں داخل ہوئے۔ میڈیا رپورٹس کے ذریعے سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق بھاری نفری نے پرویز الہٰی کے گھر کو گھیرے میں لیا اور گھر کی تلاشی کے بعد پولیس واپس چلی گئی۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے پرویز الہٰی کے گھر کی حفاظت پر مامور ملازمین کو حراست میں لیا ہے۔

تاہم میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چھاپے کے وقت پرویز الہٰی گجرات والے گھر پر موجود نہیں تھے۔ ابھی تک پنجاب پولیس نے کنجاڑی ہاؤس پر چھاپے کی تصدیق یا تردید سے گریز کیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close