وزیراعظم اور آرمی چیف کا دورہ پشاور، لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت

پشاور(پی این آئی) وزیراعظم اور آرمی چیف کا دورہ پشاور۔۔ پشاور دہشتگردی کے واقعے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر پشاورپہنچ گئے ہیں ، جہاں امن و امان کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوگا ۔

 

 

 

امن وامان کے حوالے سے منعقد ہونیوالے اجلاس میں وزیر اعظم اور آرمی چیف کے علاوہ اعلیٰ سول اور ملٹری حکام شرکت کریں گے ، اجلاس میں واقعے کے محرکات پر غور کیا جائے گا جبکہ وزیر اعظم کو واقعے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ بھی پیش کی جائیگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close