غریب عوام پر مہنگائی بم، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) غریب عوام پر ایک اور مہنگائی بم گراتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے اور نئی قیمتیں فوری طور پر لاگو ہوں گی۔ آج صبح اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے گزشتہ چار ماہ میں ایک مرتبہ بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ نئی قیمتوں کے بعد پیٹرول 249 روپے 80 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 262 روپے 80 پیسے فی لیٹر ، مٹی کا تیل 189 روپے 83 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 187 روپے فی لیٹر ہوں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close