مریم نواز آج لاہور پہنچیں گی، واپسی کے ایجنڈے کا اعلان کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز آج شام امارات سے لاہور پہنچیں گی۔ ن لیگی ذرائع کے مطابق مریم نواز کی آمد کیلئے پارٹی کی جانب سے لاہور میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ دوران سفر دبئی میں گزشتہ روز پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ آنے والا وقت پاکستان مسلم لیگ کا ہے۔ انہوں کے کہا کہ پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف کی لیڈرشپ میں پاکستان کو بھنور سے نکالیں گے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو آگے آکر اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔

مریم نواز کی لاہور آمد کے حوالے سے وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ مریم نواز آج سہہ پہر 3 بجے لاہور پہنچیں گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پارٹی رہنما، کارکنان اورعوام مریم نواز کا بہت جزبے اور خوشی سے انتظار کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ مریم نواز وطن واپس آ کر پارٹی کی تنظیم نو کا آغاز کریں گی۔ مریم اورنگزیب کے مطابق مریم نواز کی پاکستان آمد کے بعد ملک بھر میں ورکرز اور عوام سے رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close