پاکستان کلمے کے نام پر بنا، اس کی ترقی و خوشحالی اللہ کے ذمے ہے, اسحاق ڈار

اسلا م آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحق ڈار نے کہا ہے کہ معیشت کی بربادی کی تحقیقات ہونی چاہیے،مسلم لیگ (ن) کے دور میں 3 سال میں پاکستان کی معیشت مکمل طور پر تبدیل ہوگئی تھی، دنیا میں پانچویں بہترین اسٹاک مارکیٹ پاکستان کی تھی، زرمبادلہ ذخائر میں تیزی سے اضافہ ہورہا تھا، غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کی طرف دیکھ رہے تھے،وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہماری ٹیم دن رات محنت کر رہی ہے، امید ہے پاکستان ترقی کرے گا۔

جمعہ کو یہاں گرین لائن ایکسپریس ٹرین سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور می ں 3 سال میں پاکستان کی معیشت مکمل طور پر تبدیل ہوگئی تھی، دنیا میں پانچویں بہترین اسٹاک مارکیٹ پاکستان کی تھی، زرمبادلہ ذخائر میں تیزی سے اضافہ ہورہا تھا، غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کی طرف دیکھ رہے تھے۔اسحق ڈار نے کہا کہ یہ قوم کی بدقسمتی ہے کہ آج ملکی معیشت ہم 5 سال کے بعد کہاں پہنچ گئی ہے،

معیشت کی بربادری کی تحقیقات ہونی چاہیے۔انہوں نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں پاکستان کی معیشت 24ویں نمبر پر تھی اور آج 47 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہاکہ وزیر اعظم شہباز شریف کو بے پناہ چیلنجز ملے ہیں، شہباز شریف کی لیڈرشپ میں پوری ٹیم دن رات محنت کر رہی ہے، نیت اور محنت درکار ہے پاکستان ترقی کرے گا، شہباز شریف کی قیادت میں پوری کوشش کریں گے کہ پاکستان کے حالات میں بہتری لاسکیں،

کوشش کریں گے کہ الیکشن سے پہلے بہتری لائیں، آپ کے پاس تاریخ موجود ہے کہ کس نے معیشت کی بہتری کے لیے کام کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close