خیبر پختونخوا میں نیا سیاسی بحران سامنے آ گیا

پشاور (پی این آئی) صوبے میں نگران حکومت کے قیام اور نے وزیر اعلی کی تقرری کا معاملہ خوش اسلوبی سے طے پانے کے بعد خیر پختونخوا میں ایک نیا سیاسی بحران پیدا ہو گیا ہے، اپنے سابقہ رویے کے برعکس سابق وزیراعلیٰ محمود خان نے نگراں صوبائی کابینہ کی تشکیل کے مشاورتی عمل کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔پشاور سے آنے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا غلام علی اور نگراں وزیر اعلیٰ اعظم خان نے نگراں کابینہ کےلیے مشاورت کا فیصلہ کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ محمود خان کو اس حوالے سے مشاورت کی دعوت دی گئی تو انہوں نے مشاورتی عمل کا حصہ بننے سے انکار کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ کے انکار کے بعد نگراں صوبائی کابینہ کی تشکیل کا مشاورتی عمل کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق گورنر اور نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب مشاورت کے عمل کو مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں