لاہور (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میرے پاس ابھی بہت سے ایسے کارڈ باقی ہیں، جب کھیلوں گا تو پی ڈی ایم کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے۔ لاہور میں اپنی رہائشگاہ پر سینئر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب نے اسمبلی تحلیل کے بعد کی ایڈوائس میں انتخابات کی تاریخ نہ لکھ کر آئینی خلاف ورزی کی۔ گورنر پنجاب کے اس اقدام کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بارے میں صرف اتنا ہی کہوں گا کہ وہ ساری تباہی کا ذمہ دار ہے۔
ن لیگ کے اندر توڑ پھوڑ سے متعلق سنجیدہ آوازیں سننے کو مل رہی ہیں۔ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ کی معروضی سیاست کے خلاف پہلی آواز چوہدری نثار نے بلند کی تھی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جنرل الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ بھی ہوا تو سڑکوں پر احتجاج کا آپشن زیر غور نہیں۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ پی ڈی ایم مشترکہ طور پر عوام کے سامنے بےنقاب ہو رہی ہے۔ خان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل پی ڈی ایم کے لیے شاٹ ہے، اس شاٹ کی گونج صدیوں تک انہیں سنائی دے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں