اسلام آباد (پی این آئی) خزانے کی وزیر مملکت عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ پروگرام میں جانے کے لیے آئی ایم ایف کی شرائط ماننا پڑیں تو مان لیں گے۔ عائشہ غوث پاشا نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت چاہتی ہے عام آدمی پر بوجھ نہ پڑے، لیکن آئی ایم ایف ہمیں دوسری طرف لے جانا چاہتا ہے۔ وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ آئی ایم ایف پروگرام جلد بحال ہو جائے، آئی ایم ایف سے مذاکرات بھی چل رہےہیں، ایکسچینج آف نوٹس ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے بہت سارے تحفظات دور کیے ہیں، آئی ایم ایف کے معاملے پر اسٹیٹ بینک کے ساتھ اجلاس بھی ہوا ہے، اب چاہتے ہیں یہ معاملہ تیزی سے آگے بڑھے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں