ویلنگٹن (پی این آئی) پاکستانی عوام میں اپنے دیسی سٹائل کی وجہ سے بے حد مقبول نیوزی لینڈ کی وزیرِ اعظم جیسنڈا آرڈرن نے وزارت عظمیٰ سے دستبردای کے بعد شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیس بک پر شیئر کی گئی ایک طویل پوسٹ میں جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ میں نیوزی لینڈ کے لیے کام کرتی رہوں گی لیکن اب میں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتی ہوں۔ انہوں نے وزارت عظمیٰ سے دستبرداری کے بعد اپنی بیٹی کو وقت دینا کا فیصلہ کیا ہے ساتھ ہی اپنے منگیتر کلارک سے شادی کا ارادہ رکھتی ہیں۔
جیسنڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ میری فیملی ہی ہے جس نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال میری بیٹی کا اسکول شروع ہونے والا ہے، اور اب میں اس کے ساتھ ہوں گی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں