لندن (پی این آئی) مریم نواز 21 جنوری کی بجائے اب آگے کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نوز اب نئے پروگرام کے تحت لندن سے لاہور ائرپورٹ پہنچیں گی۔ مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ مریم نواز اب 21 جنوری کی بجائے 29 جنوری کو پاکستان واپس پہنچیں گی۔ ان شاءاللہ مریم نواز کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ اور آمد سے پہلے مریم نواز اور نواز شریف کے استقبال کی ریہرسل ہوگی۔
یہ بات اہم ہے کہ ن لیگ چیف آرگنائزر مریم نواز نے تبدیل ہوتے سیاسی حالات میں فوری وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز وطن واپسی کے بعد پنجاب کے مختلف اضلاع کے دورے کریں گی اور پارٹی رہنماں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مریم نواز الیکشن کمپین اور نچلی سطح تک پارٹی کو متحرک کرنے کے لیے ذمہ داران کو ٹاسک تفویض کریں گی۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں