عمران خان نے وفاقی حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ، بڑا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(پی این آئی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وفاقی حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، عمران خان چند روز میں پنجاب اور کے پی کیلئے انتخابی مہم کے معاملات کو حتمی شکل دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان فروری کے پہلے ہفتے سڑکوں پر آنے کو تیار ہیں، صحت میں بہتری پر ڈاکٹرز نے عمران خان کو ایک ہفتے میں ٹانگ سے پلاسٹر اتارنے کی یقین دہانی کرا دی۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق

عمران خان پلاسڑ اترتے ہی سیاسی سرگرمیوں کی براہ راست قیادت سنبھالیں گے۔ ذرائع پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابی مہم کی قیادت کریں گے، عمران خان نے سٹریٹ موومنٹ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے اجلاس طلب کرلیا۔ عمران خان آج لاہور کی پارٹی تنظیم کیساتھ اس حوالے سے مشاورت کریں گے۔ عمران خان دیگر تنظیموں کے ساتھ بھی مرحلہ وار میٹنگز کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close