مریم نواز نے پارٹی عہدوں میں تبدیلیوں کی تجویز دے دی، نوازشریف نے لندن میں پارٹی رہنمائوں کا اجلاس طلب کرلیا

لاہور(پی این آئی)مسلم لیگ (ن)کے قائد نوازشریف پنجاب کی سیاسی صورتحال میں خود متحرک ہوگئے اور بتایا جارہا ہے کہ انہوں نے پارٹی کے اہم عہدوں پرتبدیلیوں کیلئے مشاورت شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق نوازشریف نے لندن میں پارٹی رہنمائوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں شرکت کے لئے پاکستان سے پارٹی رہنمائوں کو لندن بلا یا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق جماعت کے اہم عہدوں پر تبدیلیوں کا امکان ہے ۔

مریم نواز نے پاکستان آمد سے قبل پارٹی عہدوں میں تبدیلیوں کی تجویز دی ہے اور پارٹی رہنمائوں نے بھی مشورہ دیا ہے کہ 3 ماہ میں انتخابات ہونے ہیں جس کے لئے اہم فیصلے لینا ہوں گے۔نواز شریف کی زیر صدارت اجلا س میںپنجاب سے صوبائی حلقوں کے لئے امیدواروں کی ابتدائی فہرست بھی پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close