عمران خان نے ایک بار پھر اپنی تمام تر امیدیں فوج سے وابستہ کر لیں

لاہور (پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر اپنی تمام تر امیدیں فوج سے وابستہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے موجودہ آرمی چیف شفاف انتخاب کرائیں گے۔اپنی رہائش گاہ زمان پارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ ایک حقیقت اور قانون سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات تب بہتر ہوں گے جب اسٹیبلشمنٹ قانون کی بالادستی کے لیے کام کرے گی۔ مختلف سوالوں کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ان کا مینڈیٹ کم کرنے کی کوشش کی گئی تو مزاحمت کریں گے۔

خاص طور پر انہوں نے جنوبی پنجاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے لوگوں کو ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کے لیے کہا جا رہا ہے لیکن ہم ایسی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں