اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی جن کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔خیال رہے کہ 15 دسمبر 2022 کو وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 10 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 50 پیسے کمی کا اعلان کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں