اسلام آباد (پی این آئی)سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلیے عدالت سے رجوع کرنے کی تجویز دے دی۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی جانب سے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ن لیگ کے ذرائع نے بتایا کہ پی ڈی ایم کے تینوں بڑے رہنماوں کی پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر مشاورت ہوئی جس پر سابق صدر آصف علی زرداری نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لئے عدالت سے رجوع کرنے کی تجویز دی۔
نواز شریف نے اس معاملے پر پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس فوری طور پر بلانے کی بھی تجویز دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں