جنیوا کانفرنس، فرانس کا پاکستان کو بڑی امداد دینے کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)جنیوا میں ہونے والی کانفرنس میں فرانس نے پاکستان کی مدد کیلئے ایک کروڑ ڈالرز دینے کا اعلان کیا ہے۔تفصلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے جنیوا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں تمام شرکا کی آمد کا مشکورہوں، آج پاکستان کو سیلاب کی وجہ سے درپیش مسائل پر بات کرنے آیا ہوں، سیلاب کی وجہ سے پاکستان کو مالی اور جانی نقصان ہوا ہے، سیلاب کی وجہ سے تعلیمی ادارے ،مکانات،

زراعت اور دیہات کو بھی نقصان پہنچا ہے، سیلاب میں یواین سیکریٹری جنرل پاکستان آئے اور انہوں نے صورتحال کا جائزہ لیا۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یواین سیکریٹری جنرل کی مشکل وقت میں پاکستان آنے اور مدد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکل میں مدد کرنے والےممالک کو کبھی نہیں بھولے گا، سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں کاشتکاری کو شدید نقصان پہنچا جس سے خوراک کی قلت نے جنم لیا ، سیلاب کی وجہ سے 80لاکھ کے قریب لوگ

بے گھرہوئے ہیں، بھاری نقصان پر ہمارے پیروں سے زمین نکل گئی، سیلاب کی وجہ سے نقصانات پر آج ہم اہم موڑ پر کھڑے ہیں، ہمیں سیلاب متاثرین کی بحالی اور مواصلاتی نظام کو دوبارہ ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔سیلاب آیا تو ہیلی کاپٹر ز اور زمینی فورس کے ذریعے ریسکیوکا عمل مکمل کیا گیا، مہینوں گزرنے کے بعد آج بھی سیلابی پانی سندھ اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ، ورلڈ بینک، ایشین بینک نے پاکستان کی بروقت مدد کی۔

فرانسیسی صدر نے کہا کہ کوئی شک نہیں پاکستان کو سیلاب کی وجہ سے جانی و مالی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے، فرانسیسی عوام اور حکومت کی جانب سے پاکستان سے ہمدردی کا اظہارکرتے ہیں، سردی کے موسم میں سیلاب متاثرین کو مشکلات کا سامنا ہے، فرانس سمیت دنیا کےتمام ممالک کو پاکستان کی مشکل میں مالی مد د کرنی چاہیے، پاکستان نے سیلاب کے باعث جن مشکلات کو بہادری سے سامنا کیا وہ قابل تحسین ہے، فرانس کے صدر نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی

ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی، کہا موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان کو جو نقصان ہواوہ کسی اور ملک کو بھی ہوسکتا ہے، دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کےلیے مشترکہ کام کرنے اشد ضرورت ہے ،فرانس کے عوام اور حکومت مشکل میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں