لاہور (پی ٹی آئی) باخبر سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے لیے اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کی مشاورت کر کے پیچھے ہٹ گئی ہے۔ اس طرح اپنا ریکارڈ برقرار رکھتے ہوئے ایک اور سرپرائز دے دیا ہے۔ پی ٹی آئی کی اندرونی سیاسی سرگرمیوں سے باخبر ان ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے 11 جنوری سے پہلے اعتماد کا ووٹ لینے کی مشاورت کی جس کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی نے 9 جنوری کو اجلاس طلب کر لیا لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اجلاس کے ایجنڈے میں اعتماد کا ووٹ لینا شامل ہی نہیں ہے۔
یہ بات اہم ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں 11 جنوری کو سماعت مقرر ہے۔ اس حوالے سے گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے 11 جنوری تک اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو سپریم کورٹ جانے کو تیار بیٹھے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں