آرمی چیف جنرل عاصم منیر کیلئے بیت اللہ کا دروازہ کھل گیا

مکہ (پی این آئی) آرمی چیف کی عمرہ ادائیگی، خصوصی طور پر بیت اللہ کا دروازہ بھی کھولا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے عمرہ ادا کردیا۔ آرمی چیف ان دنوں سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا۔ آرمی چیف کیلئے خصوصی طور پر بیت اللہ کا دروازہ بھی کھولا گیا۔انہوں نے بیت اللہ کے اندر نوافل ادا کیے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں مسلمان کعبہ شریف کا طواف کرتے ہیں۔ یہ دینِ اسلام کا مقدس ترین مقام ہے۔ہر مسلمان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ بیعت اللہ یعنی خانہ کعبہ کے اندرونی حصے میں بھی عبادت کا شرف حاصل کر سکیں۔ لیکن قسمت والے ہی اس بہترین موقعے سے مستفید ہوپاتے ہیں۔کعبہ شریف میں داخل ہونے کے لئے صرف ایک دروازہ ہے جسے ملتزم یا بابِ کعبہ کہا جاتا ہے۔

باب کعبہ زمین یا حرم کے فرش سے 2.13 میٹر اوپر ہے۔یہ مخصوص دروازہ کعبہ شریف کی شمال مشرقی دیوار پر نصب ہے اور اس کے قریب ترین دہانے پر حجر اسود موجود ہے جہاں سے طواف کا آغاز ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close