پشاور میں روٹی 30 روپے کی ہو گئی، لاہور میں نان کی قیمت 35 روپے؟

پشاور (پی این آئی) آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد پشاور میں نانبائیوں نے روٹی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد 170 گرام کی روٹی 30 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔ اس حوالے سے نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے آٹے کی حالیہ قیمت میں اضافے پر روٹی کی قیمت بڑھائی ہے۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روٹی کی قیمت 20 روپے ہے جبکہ نانبائیوں نے قیمت میں ازخود اضافہ کیا ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نان بائی ایسوسی ایشن نے نان اور روٹی کی قیمت میں اضافے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دی تھی۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ تندور مالکان نان کی قیمت 35 روپے جبکہ روٹی کی قیمت 25 روپے مقرر کرنا چاہتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close