لاہور (پی این آئی) پنجاب میں وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ لیں گے یا نہیں لیکن اس سے پہلے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور پرویز الہیٰ کے درمیان لفظی جنگ شروع ہو گئی ہے جس میں دونوں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز گوجرانوالہ میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو چاہیے کہ غیر ذمہ دارانہ بیانات نہ دے، 25 تاریخ کو اپنا حال یاد رکھے، ان کی زبانیں نکلی ہوئی تھیں،
آپ کو جان کے لالے پڑے ہوئے تھے، شکر کرو اللّٰہ تعالیٰ کا۔۔۔چوہدری پرویز الہٰی کی پی ٹی آئی پر تنقید پر تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ 25 تاریخ کو اقتدار کے پُجاریوں کی زبانیں باہر تھیں۔ ٹوئٹر پیغام میں سینیٹر اعجازچوہدری نے پرویز الہٰی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ 25 تاریخ کو پی ٹی آئی کارکن جیلوں میں تھے، سڑکوں پر احتجاج میں شریک تھے۔ اعجاز چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن زخمی تھے یا شہید ہوئے، چھپ کر نہیں بیٹھے۔
پی ٹی آئی رہنما نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی نہیں آتی تو چھوڑیں گھر بیٹھیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں