راولپنڈی (پی این آئی) پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر برادر اسلامی ممالک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ہیں۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف برادر ممالک کی سینئر قیادت سے ملاقات کریں گے۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، فوجی تعاون اور دوطرفہ امور پر بات ہو گی۔ یہ بات اہم ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے سعودی دارالحکومت ریاض میں ملاقات کی ہے۔
اس حوالے سے سعودی وزیر دفاع کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارک باد دی گئی ہے اور دونوں کے مابین ملاقات کی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں