نواز شریف، مریم اور شہباز شریف کی جینوا میں ملاقات، ایجنڈا کیا ہے؟

لندن (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ لندن سے جنیوا روانہ ،ایک ہفتہ قیام اورمعالج سے ملاقات بھی کریں گے۔بدھ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اپنی صاحبزادی و نو منتخب سینئر نائب صدر مریم نواز کے ہمراہ لندن سے جنیوا روانہ ہو گئے ہیں، جہاں ایک ہفتہ قیام کریں گے اور جنیوا میں مقیم معالج سے بھی ملاقات کریں گے۔

نواز شریف اپنے دورہ جنیوا میں ذاتی ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وزیراعظم پاکستان اور ان کے بھائی شہباز شریف بھی اتوار کو جنیوا پہنچ رہے ہیں۔نواز شریف اور شہباز شریف کی جنیوا میں ملاقات متوقع ہے، وزیراعظم پاکستان اقوام متحدہ کی ڈونر کانفرنس میں شرکت کیلئے جنیوا کا دورہ کریں گے، اقوام متحدہ کے زیراہتمام پاکستان ڈونرز کانفرنس 9 جنوری کو جنیوا میں ہو رہی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close